ابوظہبی: پانچ ایشیائی باشندوں کو قتل کرنے والی بنگلہ دیشی شہری نے اعتراف جرم کرلیا - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 27 June 2018

ابوظہبی: پانچ ایشیائی باشندوں کو قتل کرنے والی بنگلہ دیشی شہری نے اعتراف جرم کرلیا

ابوظہبی : پانچ ایشیائی باشندوں کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری نے اعترافِ جرم کرلیا، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے انڈسٹریل ایریا میں واقع پارلر میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بد فعلی کرنے پر 5 ایشیائی شہریوں کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی شخص نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ابوظہبی کی عدالت میں پولیس نے 5 افراد کے قتل کیس سماعت کے دوران بتایا کہ مجرم نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بھاری رقم کے عوض مکروہ فعل انجام دینے والے ایشیائی باشندے کو چار خواتین سمیت چاقو کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے واردات کے دوران پارلر میں موجود دیگر خواتین کو بھی چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔

ابوظہبی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ بنگلہ دیشی شہری نے ایشیائی باشندے کو قتل کرنے کے لیے باورچی خانے میں استعمال ہونے والے چاقو کا استعمال کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ موقع واردات پر مزید آٹھ بنگلہ دیشی شہری بھی موجود تھے، تاہم انہوں نے قتل کی اطلاع پولیس کو دینے کے بجائے اپنے ہم وطن کو بچانے کی کوشش کی۔ جنہیں واردات پر پردہ ڈالنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ابوظہبی کی عدالت نے 5 ایشیائی باشندوں کے قتل کیس کی سماعت مقتولین کے والدین کے ابوظہبی پہنچنے تک ملتوی کردی تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ والدین خون بہا لے کر مجرم کو معاف کرتے ہیں یا نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post ابوظہبی: پانچ ایشیائی باشندوں کو قتل کرنے والی بنگلہ دیشی شہری نے اعتراف جرم کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lFMId7

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();