چیف جسٹس ثاقب نثار کی جنرل اسپتال لاہور آمد - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 1 June 2018

چیف جسٹس ثاقب نثار کی جنرل اسپتال لاہور آمد

chief-justice

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور نئے تعمیر پنجاب انسٹیوٹ آف نیورو سائنسزکا دورہ بھی دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار اچانک دورے پر لاہور کے جنرل اسپتال کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔ چیف جسٹس مختلف اسپتال کے مختلف وارڈ میں بھی گئے۔

چیف جسٹس نے مریضوں سے ملاقات میں اسپتال کے حالات دریافت کیے تو مریضوں نے رو رو کر چیف جسٹس کے  سامنے شکایات کے  انبار لگا دیئے۔

مریضوں نے شکایت کی کہ مریض تڑپ رہاہوتاہےلیکن ڈاکٹر چیک نہیں کرتے اور دور دور سے آنے والے مریضوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے اسپتال کے عملے کو مریضوں کو بہترعلاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نئے تعمیر پنجاب انسٹیوٹ آف نیورو سائنسزکا دورہ کریں گے، چیف جسٹس کےساتھ چیف سیکرٹری زاہد سعید، سیکٹری ہیلتھ نجم شاہ موجود بھی ہیں۔

چیف جسٹس کے ہمراہ پرنسپل ڈاکٹرغیاث النبی طیب، ایم ایس صلاح الدین سمیت دیگرشخصیات موجود بھی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں 12 تاریخ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کی سینٹرل جیل کا بھی اچانک دورہ کیا تھا، چیف جسٹس کچن, اسپتال, اور قیدیوں کی مختلف بیرکوں میں بھی گئے تھے۔

خیال رہے کہ جسٹس ثاقب نے قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معائنہ بھی کیا تھا اور چیف جسٹس اور جسٹس فیصل عرب نے کھانا خود کھا کر چیک کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post چیف جسٹس ثاقب نثار کی جنرل اسپتال لاہور آمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LPcd7Z

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();