نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےگریزکرے‘ آصف زرداری - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 30 June 2018

نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےگریزکرے‘ آصف زرداری

Asif Ali Zardari

کراچی : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوازحکومت کے ستائےعوام پر نگراں حکومت مزید ظلم نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ نوازحکومت کے ستائےعوام پرنگراں حکومت مزید ظلم نہ کرے، پٹرول کی قیمتوں کے اضافے سےغریب زیادہ متاثرہوگا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، نگراں حکومت عوام پرمزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے۔

نگراں حکومت کی دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، رواں ماہ بھی نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافہ کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےگریزکرے‘ آصف زرداری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Nd5J3m

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();