الیکشن کمیشن کی آر اوز کو عید پر بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری رکھنے کی ہدایت - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 15 June 2018

الیکشن کمیشن کی آر اوز کو عید پر بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال عید پر بھی جاری رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ،  الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کو عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال عید پر بھی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا ، جس کے بعد ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ عام انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوں گے،پولنگ اسٹیشن کےاندر اور باہر فوجی جوان تعینات ہوں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی فوج کی سیکیورٹی میں ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19 جون تک جاری رہے گا، امیدواروں کو جانچ پڑتال کے عمل کے دوران پارٹی ٹکٹس جمع کرانا لازم ہوتے ہیں۔

  خیال رہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور ایپلٹ ٹریبیونل کے فیصلوں کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 30جون کوجاری کی جائے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو منعقد کیے جائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post الیکشن کمیشن کی آر اوز کو عید پر بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری رکھنے کی ہدایت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2yjK7iy

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();