’کہو نا پیار ہے‘ کی ریلیز کے وقت لوگوں کو رتیک پر اعتبار نہ تھا! امیشا پٹیل - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 2 September 2023

’کہو نا پیار ہے‘ کی ریلیز کے وقت لوگوں کو رتیک پر اعتبار نہ تھا! امیشا پٹیل

امیشا پاٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کی ریلیز کے وقت کسی کو بھی رتک پر اعتبار نہ تھا کہ ان کی فلم کامیابی حاصل کرے گی۔

حال ہی میں غدر ٹو میں جلوہ گر ہونے والی ادکارہ نے بتایا کہ ہرتیک روشن اور ان کی پہلی فلم کی ریلیز کے وقت کسی کو بھی رتیک پر یقین نہ تھا کہ وہ باکس آفس پر بہتر کاکردگی دکھا پائیں گے، ان کے بجائے ابھیشیک بچن اور فردین خان میں لوگوں کی زیادہ دلچسپی تھی۔

امیشا پٹیل نے کہا کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کی ریلیز کے دوران ریتک روشن کی فلم ریلیز نہ کریں، اس عرصے میں شاہ رخ کی ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور عامر کی ’میلا‘ سینماؤں کی زینت بنی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ’کہو نا پیار ہے‘ دوسروں کے مقابلے میں ایک مغلوب (انڈرڈاگ) فلم تھی، اس وقت لوگ کہہ رہے تھے کہ امیتابھ بچن کا بیٹا آرہا ہے، فیروز خان کا بیٹا آرہا ہے جو کہ پہلے ہی انڈسٹری کے بڑے ایکٹرز ہیں، لوگوں کو رتیک روشن پر اعتبار نہ تھا حالاں کہ وہ بھی راکیش روشن کے سپوت تھے۔

واضح رہے کہ امیشا پٹیل حال ہی میں سنی دیول کے مقابل ’غدر ٹو‘ میں نظر آئی ہیں جس میں شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا ہے جب کہ فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے 400 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PeRuCLQ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();