عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 11 June 2018

عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، عمران خان کے ہمراہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست زلفی بخاری ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج دن ایک بجے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ساتھ جائیں گے۔

عمران خان عید الفطراسلام آباد میں ہی منائیں گے۔

دوسری جانب عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کرنے والےکارکنان کی شنوائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کارکنان شکایات بھیجیں،خودجائزہ لوں گا اور کارروائی کروں گا،  کوئی سمجھتاہےکہ اسےنظراندازکیاگیا یا ناانصافی ہوئی تو درخواست بھیجیں، درخواست پی ٹی آئی کے مرکزی دفترکےپتےپرارسال کی جائے، درخواست ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ارشد دادکو بھیجی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ   بذات خودہردرخواست کاجائزہ لوں گا اوراس کےمطابق کارروائی کروں گا، میں جان بوجھ کرکبھی اپنےکسی دیرینہ ، وفادارکارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا۔

گذشتہ روز چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لیگی وزراء لندن فلیٹس کی حقیقت سے3سال پہلے بھی آگاہ تھے، عوام اور خواص کیلئے الگ الگ قانون ہمارا بڑا المیہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2sO8PCd

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();