معروف جادوئی فلم سیریز ہیری پورٹر بچوں اور بڑوں سب ہی کو یکساں طور پر پسند ہے اور اس کی مقبولیت دنیا کے ہر شعبے کے افراد میں ہے۔
فرانس کی ایک مصورہ شارلٹ لبرٹن بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔ شارلٹ بچپن ہی سے اپنی پسندیدہ فلم کے کرداروں کو مختلف رنگوں اور شکلوں میں ڈھالنے کی عادی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ اس کے فن میں جدت اور نکھار آتا گیا۔ اب شارلٹ اپنے پسندیدہ کرداروں کو ڈیجیٹل 2 ڈی اور 3 ڈی پورٹریٹ میں ڈھال دیتی ہے۔
اس نے اسی تکنیک سے ہیری پوٹر فلم کے کرداروں کو بھی تبدیل کردیا ہے جو نہایت خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔
ہیری پوٹر کے علاوہ اس نے اور بھی کئی کرداروں کا ڈیجیٹل پورٹریٹ بنایا ہے جیسے ونڈر ویمن اور اوینجرز سیریز کی کردار گمورا۔
اس نے اپنی پسندیدہ میکسیکن مصورہ فریڈا کاہلو کا پورٹریٹ بھی بنایا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post ہیری پوٹر کو اس انداز میں آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lL2Yd7
No comments:
Post a Comment