غزہ : اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ 400 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ میں غاصب ریاست اسرائیل کی افواج کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے نتہے فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مظاہرے میں شریک ایک نوجوان سینے میں گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکہ 57 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہری پر امن مظاہرہ کررہے تھے کہ اچانک اسرائلی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے سیل فائر کرنا شروع کردیئے اور ربڑ کی گولیوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 400 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی افواج کی فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید، 300 سے زائد زخمی
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 29 جون کو مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے علاقے خان یونس میں جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر صیہونی فوجیوں کی بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ سے 13 برس کے بچے سمیت سے دو فلسطینی شہری شہید اور 3 سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
خیال رہے دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا گیا تھا، جس کے بعد 30 مارچ سے فلسطینی عوام وقتاً فوقتاً اسرائیل اور امریکا کے خلاف مظاہرے کررہی ہے، جس کو دبانے کے لیے اسرائیلی فورسز مسلسل طاقت کا استعمال کررہی ہے، جس میں 150 کے قریب فلسطینی شہری شہید جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ،1 نوجوان شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KShMS5
No comments:
Post a Comment