
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں این اے 125 شفیق آباد کے ایک نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نالے میں مذکورہ بیگ کی نشاندہی وہاں کھیلتے بچوں نے کی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
کارروائی کے بعد پولیس نے شناختی کارڈز کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ ہیں ان کا تعلق اسی حلقے سے ہے۔ ممکنہ طور پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ووٹنگ سے روکنے کے لیے یہ حرکت کی گئی۔
پولیس نے اہل علاقے سے پوچھ گچھ کے ساتھ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور کے مذکورہ حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد، مسلم لیگ ن کے عالم خان، پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار، اور متحدہ مجلس عمل کے سلمان بٹ آپس میں مدمقابل ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post این اے 125: نالے سے درجنوں شناختی کارڈ برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LGwLz2
No comments:
Post a Comment