دہشت گردی میں ملوث ہاتھ الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے، نگراں وزیراطلاعات - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 17 July 2018

دہشت گردی میں ملوث ہاتھ الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے، نگراں وزیراطلاعات

راولپنڈی : نگراں وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ہاتھ الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، الیکشن25 جولائی کو ہی ہوں گے، پرامن انتخابات کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتاہوں، دہشت گردی میں اندرونی اور بیرونی ہاتھ ملوث ہے، دہشت گردی میں ملوث ہاتھ الیکشن کا التوا چاہتے ہیں۔

بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ شفاف پرامن الیکشن کراناہماری ذمہ داری ہے، پرامن انتخابات کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، ریاست دشمن عناصر کو صرف متحد ہوکر شکست دی جاسکتی ہے۔

نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ الیکشن25 جولائی کو ہی ہوں گے، طویل المدتی فیصلے نہیں کرسکتے گائیڈ لائن چھوڑ کر جائیں گے، ریاست دشمن عناصر کےعزائم کے خلاف تعاون ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پرہرصورت عمل کرایاجائےگا، پرامن انتخابات کے لئے سب کومل کر کردارادا کرنا ہوگا، دنیا میں ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد پانی پر استعمال ہوتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post دہشت گردی میں ملوث ہاتھ الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے، نگراں وزیراطلاعات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zHOcxG

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();