عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے ‘ شاہ محمودقریشی - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 7 July 2018

عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے ‘ شاہ محمودقریشی

Shah Mehmood Qureshi

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خزانے کونقصان پہنچانے والوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنے کا وقت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ روانہ ہوں گا، تحریک انصاف کا پیغام پہنچاؤں گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک دہائی سے سندھ پرجس سوچ کا قبضہ ہے اس سے بے خبرنہیں، سندھ پرقابض قوتوں سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق جیسا سندھ آج دکھائی دے رہا ہے ایسا کوئی اورصوبہ نہیں ہے، سندھ میں ناقص حکمرانی اور اداروں کی تنزلی سے نقصان ہوا

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ کرپشن فری پاکستان کا ہماراپختہ ارادہ ہے جومنطقی انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے ملک کولوٹا یکےبعد دیگرے احتساب کا شکارہوں گے، ہم سیاسی انتقام کے قائل نہیں ہیں۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سپورٹ کرنے کے فیصلےکوسراہتے ہوئے کہا کہ وقت فیصلہ کرےگا کہ صحیح وقت پرصحیح فیصلہ کیا۔

ایون فیلڈ فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے: شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے ‘ شاہ محمودقریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NtZoAC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();