لندن : برطانوی پولیس نے کم سن بچے پر تیزاب پھیکنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، تیزاب گردی کے نتیجے میں بچے کا چہرہ اور بازو بری طرح جھلس گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 3 مشتبہ افراد نے ایک روز قبل 3 سالہ کم سن بچے کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین نوجوانوں کو تیزاب گردی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی عمر 22، 25 اور 26 برس ہے۔ جنہیں لندن کے علاقے والٹ ہیسٹو سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثرہ بچے کا چہرہ اور بازو بری طرح جھلس گیا تھا، جسے اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ حملے کی وجوہات کیا تھی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے، تاہم بچے کے چہرے اور بازو پر آنے والے زخموں کے اثرات کب تک باقی رہتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچہ ہفتے کے روز اپنے والدین کے ہمراہ گھر کے قریب واقع پارک میں موجود تھا کہ اچانک ملزمان نے بچے پر تیزاب پھینک دیا۔
برطانیہ کے ایم پی رابن والکر کا نے واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے بہت حیرت ہوئی کہ دنیا میں ایسے افراد بھی موجود ہیں ججو ایک چھوٹے بچے پر حملہ کریں‘۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post لندن: 3 سالہ بچے پر تیزاب ڈالنے کے الزام میں 3 نوجوان گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zXR21s
No comments:
Post a Comment