بال شخصیت کی جان ہوتے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے لیے بہت سا وقت، محنت اور پیسہ صرف کرتے ہیں۔
بظاہر ان لوگوں کو خوش قسمت سمجھا جاتا ہے جن کے پاس اچھے بال ہوتے ہیں تاہم اپنے بالوں کو اچھا رکھنے کے لیے ایسے لوگوں کو بھی کافی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم آپ نے اب تک جتنے بھی خوبصورت بال دیکھے ہوں گے، وہ اس بچی کے بالوں کے مقابلے میں نہایت معمولی نظر آئیں گے۔
چین سے تعلق رکھنے والی صرف 6 ماہ کی اس بچی کے بال دیکھ کر لوگ بے اختیار واہ واہ کرنے لگتے ہیں۔
یہ بچی جب پیدا ہوئی تب بھی اس کے بال عام بچوں کے مقابلے میں نہایت خوبصورت اور گھنے تھے۔
بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ بچی کے بالوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب اس کے بال نہایت حیران کن معلوم ہوتے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post 6 ماہ کی اس ننھی بچی کے بال دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JN7wsZ
No comments:
Post a Comment