اسٹیٹ بینک کےگورنر کی تقرری قانون کےمطابق قرار - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 17 July 2018

اسٹیٹ بینک کےگورنر کی تقرری قانون کےمطابق قرار

Tariq Bajwa

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کے خلاف 22 سینیٹرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تقرری قانون کے مطابق قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 22 سینیٹرز کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے 22 سینیٹرز نے گورنراسٹیٹ بینک کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ گورنراسٹیٹ بینک کی تعیناتی میں مسابقتی عمل اختیار نہیں کیا گیا اس لیے انہیں عہدے سے فارغ کیا جائے۔

گورنراسٹیٹ بینک کی تقرری کے خلاف 16 اگست کو سینیٹ میں قرارداد بھی پاس کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تقرری کے طریقہ کار کو نظرانداز کیا گیا ہے جوکہ آئین کے آرٹیکل -4 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کے سابق چیئرمین طارق باجوہ کو 7 جولائی 2017 کو 3 برس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنرتعینات کیا گیا تھا

بعدازاں 16 اگست 2017 کو سینیٹرتاج حیدر، فرحت اللہ بابر، سسی پلیج، فاروق ایچ نائیک اور دیگر سینیٹرز نے اس تقرری کو چیلنج کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post اسٹیٹ بینک کےگورنر کی تقرری قانون کےمطابق قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uI9qFE

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();