اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپیل کی سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سے نکلیں، مزار قائد پہنچیں، سب سے زیادہ تباہی پاکستان میں سندھ کی ہوئی، مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کوبتاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22 جولائی کو مزار قائد پر جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا اتوار کی شام کراچی میں عظیم جلسہ عام منعقد کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تباہی پاکستان میں سندھ کی ہوئی، سندھ کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے اور صوبے کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے۔
ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ سندھ کی 75فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے، تھر پارکر میں 87 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، صوبہ کھنڈراورگندگی کاڈھیر بن چکا ہے۔
سربراہ تحریک انصاف نے اپیل کی سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سے نکلیں، مزار قائد پہنچیں، 22 جولائی کو مزارقائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کوبتاؤں گا۔
مزید پڑھیں : عمران آج بہاولپوراورملتان میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج بہاولپور اورملتان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
گزشتہ روزلاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہہ رہا ہے ایک ہی گیند سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی وکٹیں گریں گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہمیشہ کے لیے ان کی سیاست اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا، آپ کی کپتانی کر رہا ہوں، ہمیں چوروں کو شکست دینی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سےنکلیں، مزار قائد پہنچیں، عمران خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uMhm99
No comments:
Post a Comment