لاہور : مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو عملی طور پر غیر فعال کرکے رہنماوں کو سخت بیان بازی سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف کے بیانیے میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کی میڈیا ٹیم کوعملی طورپرغیرفعال کردیا گیا ہے، جس کے بعد مریم نواز کی قریبی سیاسی شخصیات بھی میڈیا ٹیم سے لاتعلق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اور نگزیب سمیت کئی شخصیات کوسخت بیان بازی سے روک دیا گیا، مریم اورنگزیب نے ووٹ کی عزت کے بجائے ترقیاتی کاموں کا بیانیہ اپنالیا ہے۔
خیال رہے ایوان فیلڈ میں سزا یافتہ مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
یاد رہے کہ 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے لاہورپہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد دونوں کو خصوصی طیارے پر نیو اسلام آباد ایئر پورٹ لایا گیا، جہاں سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔
فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post مریم نواز کی میڈیا ٹیم کوعملی طور پرغیر فعال کردیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JxgH0u
No comments:
Post a Comment