نوازشریف جیل جاتے ہی بیمار، طبی معائنے کے لئے میڈیکل ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 23 July 2018

نوازشریف جیل جاتے ہی بیمار، طبی معائنے کے لئے میڈیکل ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی

راولپنڈی : ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، طبی معائنے کے لئے نواز شریف کو سیل سے جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محلات میں رہنے کےعادی نوازشریف جیل جاتے ہی بیمارپڑگئے، میڈیکل ٹیم طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں اور نواز شریف کو سیل سے جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خصوصی میڈیکل بورڈ پمزاسپتال کے 4سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، جس میں پمزشعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر شجیع بورڈ کے چیئرمین ہیں، شعبہ امراض قلب، گردہ، معدہ و جگرکے ماہرین شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر مشہود، ڈاکٹر سہیل تنویر میڈیکل بورڈ کے رکن ہیں۔

انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات نے نوازشریف کی بیماری کی تشہیرکرتے ہوئے پھرتی دکھائی اور علاج کیلئے فوری طور میڈیکل بورڈتشکیل دینے درخواست دی تھی، جس کے بعد نواز شریف کے علاج کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔

انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات نے میڈیا کے لئے جاری پریس ریلیز میں نوازشریف کی بیماری کو بھرپور کوریج دینے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نوازشریف کے تفصیلی ٹیسٹ کیےجائیں گے، میڈیکل بورڈ طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کوپیش کرے گا، جس کے بعد ٹیسٹ نتائج کی بنیاد پر نوازشریف کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ نواز شریف 9 دن سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے لاہورپہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ، جس کے بعد دونوں کو خصوصی طیارے پر نیو اسلام آباد ایئر پورٹ لایا گیا، جہاں سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post نوازشریف جیل جاتے ہی بیمار، طبی معائنے کے لئے میڈیکل ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NDSY10

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();