پانچواں ون ڈے : پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان میچ آج کھیلا جائے گا - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 22 July 2018

پانچواں ون ڈے : پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان میچ آج کھیلا جائے گا

Pakistan

بلاوائیو: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری معرکہ آج بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ آج کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ سوا 12 بجے شروع ہوگا، گرین شرٹس کو پہلے ہی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کو 244 رنز سے شکست دے دی

خیال رہے کہ 20 جولائی کو فخر زمان کی ڈبل سنچری اور امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ون ڈے میچ میں 244 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی، فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

فخر زمان 155 گیندوں پر210 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 24 چوکے لگائے تھے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس کے لیے سیریز میں وائٹ واش ضروری ہے جس کے لیے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، ناکامی انہیں رینکنگ میں پانچویں سےساتویں نمبر پردھکیل دے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post پانچواں ون ڈے : پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان میچ آج کھیلا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Lhik8g

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();