واشنگٹن : امریکی ریاست کلیفورنیا میں جگنو کی طرح ٹمٹماتے ہوئے ڈرونز نے رات کے وقت آسمان پر مائیکروپروسیسر بنانے والی کمپنی نے 50 برس مکمل ہونے پر ’انٹیل‘ کے لوگو شبیہہ بنا کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کلیفورنیا کے آسمان پر 4 روز قبل رات گئے جگنو کی طرح ٹمٹماتے ہوئے ہزاروں اسٹار ڈرونز نے کمپیوٹر کی دنیا کا مشہور نام ’انٹیل‘ کے لوگو کی شبیہہ بناکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسمان پر ٹمٹماتے ہوئے ڈرونز نے امریکی کمپنی ’انٹیل‘ کے لوگو کی شکل اختیار کی تو دیکھنے والے افراد حیرت زدہ ہوگئے اور ’انٹیل‘ کے لوگو کی خوب تصویریں بناتے رہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 2018 ڈرونز کی مدد سے آسمان پر کسی کمپنی کے لوگو بنانے کا پہلا موقع ہے، اس سے قبل کبھی ایسا تجربہ نہیں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ 2016 میں امریکا میں ہی 100 ڈرونز کی مدد سے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، بعدازاں عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے 500 ڈرونز کو استعمال میں لایا گیا، تاہم اس کے بعد عالمی ریکارڈ بنانے کا یہ اعزاز جنوبی کوریا نے اپنے نام کرلیا جب اولمپکس کے دوران 1218 ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انٹیل کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی نے 2 ہزار سے زائد اسٹار ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی کا لوگو آسمان پر بنایا اور عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیا۔
ڈرونز نے انٹیل کمپنیکا لوگو بنانے کے علاوہ دیگر خوبصورت مناظر بھی تخلیق کیے۔
خیال رہے کہ ایک ماہ قبل امریکا کے مشہور ٹائم میگزین کی 95 سالہ تاریخ میں پہلی بار کلیفورنیا کے آسمان پر جگنو کی طرح ٹمٹماتے ہوئے ڈرونز نے رات کے وقت ٹائم میگزین کے کور پیج کی شبیہہ بنا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post ڈرونز کی مدد سے آسمان پر انٹیل کے لوگو کا شاندار مظاہرہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2v0gj5F
No comments:
Post a Comment