پیپلزپارٹی اور ن لیگ سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی،عمران خان - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 21 July 2018

پیپلزپارٹی اور ن لیگ سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ سیاہ کاریوں کےباعث انتخابات ہاریں گی، شریفوں اورزرداری سے اتحاد ممکن نہیں، ہاتھ ملایا توجدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد فوت ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی، انتخابات میں بڑا مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوشتہ دیوارپڑھ اسٹیٹس کوجماعتوں نےدھاندلی کاشورشروع کردیا ہے، پی ٹی آئی کی محنت کا مقصد ملک کو عروج کی جانب گامزن کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرویو میں کہا کہ پاناما مقدمے کے ٹرائل نےعوام میں کرپشن کیخلاف شعورا جاگرکیا، آج قوم کا بچہ بچہ سمجھ بیٹھا ہے، کرپشن کیسے زندگی متاثرکرتی ہے اور قوم جان چکی کرپشن میں انسانوں کی ترقی کیلئے وسائل نہیں۔


مزید پڑھیں :  انتخابات میں کامیابی کایقین ہے، وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن ،غربت کیخلاف مہم چلاؤں گا،عمران خان


ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اصلاحات کیلئے واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ اہم ہے، شریفوں کی ن لیگ اورزرداری کی پیپلز پارٹی سے اتحاد ممکن نہیں، ہاتھ ملایا توجدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد فوت ہوجائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے  برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ انتخابات میں کامیابی کا یقین ہے، جب تک آخری بال نہ پھینک دی جائے میچ ختم نہیں ہوتا، وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلاؤں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

The post پیپلزپارٹی اور ن لیگ سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی،عمران خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2A7mpqH

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();