جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 20 July 2018

جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Dollar

اسلام آباد : تجارتی خسارے میں اضافے کے باعث جاری کھاتوں کا خسارہ اٹھارہ ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا اور جاری کھاتوں کا حجم جی ڈی پی کا 5.5 فیصد سے زائد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی بد انتظامی کے باعث جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، مالی سال 18 -2017 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ستر ارب ننانوے کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

گزشتہ مالی سال کے 12 ماہ میں یہ خسارہ بارہ ارب چوالیس کروڑ ڈالر تھا جبکہ اس رواں سال خسارے میں پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایک سال میں جاری خسارے میں چوالیس اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

معاشی ماہرین کےمطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث ہر ماہ جاری کھاتوں کے خسارہ میں دس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہورہا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے اور ملکی معشیت کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔


مزید پڑھیں : 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر تک جا پہنچا


یاد رہے کہ چند روز قبل رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر تک جا پہنچا تھا ، خسارہ رواں مالی سال کے ہدف سے 4 ارب 10 کروڑ ڈالر زائد ہے۔

ماہ اپریل میں تجارتی خسارے میں اضافے کے باعث جاری کھاتوں کا خسارہ نو ماہ میں 50فیصد سے زائد بڑھ گیا تھا، ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 ارب ڈالرتک ہو جانے کا خدشہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے لیے بجٹ اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑا چیلنج ہے، درآمدات بڑھنے سے پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mAVXMx

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();