بلاوائیو: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز پرمشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ون ڈے آج بلاوائیو کے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے۔
میزبان ٹیم زمبابوے کے خلاف میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔
تیسرا ون ڈے: زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
قومی کرکٹ ٹیم نے 18 جولائی کو تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز پرمشتمل سریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔
شاہینوں کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جبکہ جنید خان نے 2، شاداب خان، یاسر شاہ اور عثمان خان شواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسرشاہ کوشامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کے لیے سیریز میں وائٹ واش ضروری ہے،آخری دو میں سے ایک میچ میں بھی شکست انہیں رینکنگ میں دو درجہ نیچے پہنچا دے گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post چوتھا ون ڈے : پاکستان کا زمبابوے کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uQihp1
No comments:
Post a Comment