اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کو این اے 87 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے سائرہ افضل کی نا اہلی کے لیے اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی میں دو بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دی گئی۔
عدالت عظمیٰ نے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کاغذات نامزدگی میں دونوں بینک اکاؤنٹس کا ذکر موجود ہے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
سابق وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 حافظ آباد سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپیلٹ ٹربیونل نے سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑکوالیکشن لڑنےکے لیے اہل قراردے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JvlorF
No comments:
Post a Comment