عمران خان کی جدوجہد انشااللہ کل کامیابی میں بدلے گی، جہانگیر ترین - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 24 July 2018

عمران خان کی جدوجہد انشااللہ کل کامیابی میں بدلے گی، جہانگیر ترین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ کل ہم انشااللہ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور انشااللہ عمران خان کی جدوجہد کامیابی میں بدلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشااللہ عمران خان کی جدوجہد کامیابی میں بدلے گی اور ہم انشااللہ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ ووٹرز کی موبلائزیشن اہم ہے، ہرٹکٹ ہولڈراورہرورکرپولنگ اسٹیشنزمیں ووٹرزکا پہنچنا یقینی بنائے،انصافیو! میں اس آخری کوشش کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post عمران خان کی جدوجہد انشااللہ کل کامیابی میں بدلے گی، جہانگیر ترین appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Lmax9v

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();