کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی‘ پریزائیڈنگ افسرگرفتار - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 23 July 2018

کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی‘ پریزائیڈنگ افسرگرفتار

Karachi

کراچی : شہرقائد کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے مقررپریزائیڈنگ افسرکو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے مقررپریزائیڈنگ افسر کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق وحیداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسالڈ ڈی ایم سی ویسٹ ہیں، وحیداللہ کوپی ایس93 کے لیے پریزائیڈنگ افسرمقررکیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ وحیداللہ نے نورعالم کے نام سے متبادل ڈیوٹی کے لیے درخواست دی، درخواست لے کرزبیرنامی شخص آراو کے پاس بھیجا گیا۔

سمیع اللہ سومرو کے مطابق آراو کے سامنے زبیر نے سارے معاملے کا رازفاش کردیا، آراو نے فوری طورپرپولیس کوجعل سازی کی اطلاع دی جبکہ جعلی پریذائیڈنگ افسرزبیرموقع سے فرارہوگیا۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پرملزم وحیداللہ کوگرفتارکرلیا گیا، ملزم سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور اس سے مزید تقتیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی‘ پریزائیڈنگ افسرگرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mH0Bsp

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();