’نکلو پاکستان کی خاطر‘ اے آر وائی کا ترانہ ملک بھر میں مقبول - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 18 July 2018

’نکلو پاکستان کی خاطر‘ اے آر وائی کا ترانہ ملک بھر میں مقبول

عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کا لہو گرمانے کے لیے اے آر وائی نیٹ ورک کی مہم ’نکلو پاکستان کی خاطر‘ کا ترانہ ملک بھر میں مقبول ہوگیا۔ گانے کو معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔

عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے اور درست امیدوار کو چننے کے لیے اے آر وائی نیٹ ورک کی آگاہی مہم پورے پاکستان میں اپنا اثر دکھا رہی ہے۔

مہم کا ترانہ ’نکلو پاکستان کی خاطر‘ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جو زبان زد عام ہوگیا ہے۔

ترانے کو لازوال گیتوں کے خالق ساحر علی بگا نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شاعر عمران شمشاد نرمی نے تحریر کیے ہیں۔

ترانے کے بول ’نکلو پاکستان کی خاطر، عزم عالیشان کی خاطر‘ بہت پسند کیے جارہے ہیں اور ہر پاکستانی کی زبان پر سنائی دے رہے ہیں۔

ترانے کی ویڈیو جلد ریلیز کردی جائے گی جو ہر پاکستانی کی آواز بن جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post ’نکلو پاکستان کی خاطر‘ اے آر وائی کا ترانہ ملک بھر میں مقبول appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uw50CI

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();