مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 21 July 2018

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی: انسدادمنشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت میں جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی، حنیف عباسی سمیت 8 ملزما ن عدالت میں پیش ہوئے۔

حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے دلائل دیئے، وکیل صفائی کو آج 12 بجے تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انسداد منشیات کی عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے پر ایفیڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی کی انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں حنیف عباسی کی دلائل میں مزید مہلت کی درخواست خارج کردی گئی، جج نے کہا تھا انھیں کل ہرحال میں کیس فائنل کرنا ہے، ایفی ڈرین کیس کیلئے رات تک بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا۔

یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے 16جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا تھا۔

حنیف عباسی کے وکیل کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے کہا تھا کوئی کیسے ڈکٹیٹ کرسکتا ہے، اس کی مرضی کے مطابق دلائل دیے جائیں۔

18 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج کی اور 21 جولائی تک فیصلہ سنانے کا حکم برقرار رکھا تھا۔

اس سے قبل ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم اعلیٰ عدالت نے 17 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے کا فیصلہ اکیس جولائی کوسنانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی ودیگر کے خلاف ایفی ڈرین کا مقدمہ 21 جولائی 2012کو درج ہواتھا ، گزشتہ چھ برس سے ایفی ڈرین کوٹہ کا مقدمہ  زیرسماعت تھا اور دوران سماعت 5جج تبدیل ہوئے جبکہ 36گواہان نےشہادتیں قلمبند کرائیں۔

مقدمے میں حنیف عباسی، غضنفر، احمد بلال اور عبدالباسط نامزد ہیں جبکہ ملزمان میں ناصر خان، سراج عباسی، نزاکت، محسن خورشید بھی شامل ہیں۔

ملزمان پر 500کلو ایفی ڈرین منشیات اسمگلروں کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔

خیال رہے انتخابات 2018 میں حنیف عباسی این اے 60 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، جہاں ان کا مقابلہ شیخ رشید سے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JFWxlb

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();