لگتا ہے ن لیگ کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا: عمران خان - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 22 July 2018

لگتا ہے ن لیگ کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا: عمران خان

imran khan

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا، شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے علاقے شالیمار چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو لوٹا ہے، شریف خاندان کو اب احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کسی کو زکام ہوجائے تو لندن علاج کے لیے جاتے ہیں، ہم اقتدار میں آکر عوام کی محرومیاں دور کریں گے، لوگوں کو بہتر علاج کی سہولیات دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز اور شہباز شریف  30 سال سے پیسہ چوری کررہے ہیں، اور یہ عابد باکسر جیسے لوگوں کے ذریعے لوگوں کو مرواتے ہیں۔


پیپلزپارٹی اور ن لیگ سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی،عمران خان


عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، 25 جولائی کو واضح ہوجائے گا، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، حکومت سنبھال کر کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے، قوم نئے پاکستان کے منتظر ہے۔

خیال رہے کہ آج برطانوی نشریاتی ادارے کا انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سیاہ کاریوں کےباعث انتخابات ہاریں گی، شریفوں اور زرداری سے اتحاد ممکن نہیں، ہاتھ ملایا توجدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد فوت ہوجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی، انتخابات میں بڑا مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post لگتا ہے ن لیگ کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا: عمران خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mArptW

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();