اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پہلے نواز شریف کو حاضر اور اب غیر حاضر رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے، امید ہے جتنی تیزی سے سزا سنائی گئی، ویسے ہی اپیل سنی جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ عدالت کے حکم پر نواز شریف ہمیشہ عدالت میں حاضر ہوتے تھے ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی حاضر ہوتے رہے۔
پرویزرشید کا کہنا تھا کہ سب گواہ ہیں نواز شریف پر مقدمہ کتنی تیز رفتاری سے چلا، امید ہے جتنی تیزی سے سزاسنائی گئی، اسی طرح اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
ن لیگی رہنما نے نوازشریف کی غیر موجودگی میں دیگر دو ریفرنسز کی سماعت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سماعت نواز شریف کوپیش کیے بغیر ہوتی رہی ، مریم، نواز شریف اورکیپٹن (ر)صفدرکو عدالت میں کیوں نہیں لایا گیا، کیوں عدالت سے چھپایا جارہا ہے ،کیاخفیہ رکھا جا رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سوال ہے یہ فر ق کیوں ہے اس کا جواب ملنا چاہیے، عدالت کو ان سوالات کا جواب دینا چاہیے، پہلے نواز شریف کوحاضراوراب غیرحاضر رکھنا سمجھ سے بالاہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ پانچ سال ہماری حکومت رہی، بتایا جائے کس سیاسی رہنما پر اس طرح کا مقدمہ چلایا جس طرح کا نوازشریف پر چلا، پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال بتادیں، بتایا جائے کون سے سیاسی رہنما کو روزانہ کی بنیاد پر کسی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہو۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post امید ہے جتنی تیزی سے سزاسنائی گئی، اسی طرح اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا ،پرویزرشید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2L5M3kI
No comments:
Post a Comment