راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مار دیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔
Indian CFVs along LOC during the last 36 hours. Responding to CFVs, in Haji Pir Sector Pakistan Army troops damaged Indian post killing 3 Indian soldiers including a Subedar, few injured too. In Dewa Sector Naib Subedar Kandero and Sepoy Ehsan of Pak Army embraced Shahadat. pic.twitter.com/yFuBqPgFVv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 26, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہو گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے، مارے جانے والے بھارتی فوجیوں میں ایک صوبیدار بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے دیوا سیکٹر پر پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔
The post ایل او سی پر فائرنگ سے 2 جوان شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 3 بھارتی فوجی ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MuIVx9
No comments:
Post a Comment