کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 27 December 2019

کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

کراچی: شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد پولیس نے جمشید ٹاؤن میں ایک کارروائی میں 6 کار لفٹر گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، 4 چوری شدہ گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں آصف لاشاری، عبدالقادر اوراصغر علی شامل ہیں، گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں، ایک گاڑی فیروز آباد سے چوری کی گئی، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

اے وی ایل سی پولیس نے ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل چور کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ملزم پولیس کو مختلف جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ادھر کراچی میں رینجرز نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، جن سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ان ملزموں میں منشیات فروش، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں، جنھیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

The post کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZxtlWN

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();