لندن: برطانوی انتخابات میں بورس جانسن کی ایک بار پھر کام یابی کے بعد بریگزٹ میں اب چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں، مختلف ممالک سے تارکین وطن نے برطانیہ آنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 4 ہزار کے قریب تارکین وطن یورپ کے مہاجر کیمپوں میں موجود ہیں، جنھوں نے برطانیہ میں داخلے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، تارکین وطن بریگزٹ سے قبل برطانیہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سینکڑوں تارکین وطن ہر روز یورپ سے برطانیہ داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، رواں سال 1500 افراد نے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، خیال رہے کہ برطانیہ 31 جنوری سے قبل یورپ سے نکل جائے گا۔
برٹش ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈرائیورز کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ یورپ برطانیہ بارڈر پر اسٹاپ نہ کریں، یاد رہے کہ اکتوبر میں 39 ویت نامی باشندے برطانیہ آنے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بریگزٹ، بلجئیم سے 42 ہزار افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ
ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجئیم کی معروف لیون یونی ورسٹی اور فلامش گورنمنٹ کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) کے نتیجے میں بیلجئیم کے 42 ہزار افراد اپنے روزگار سے محروم ہو جائیں گے۔
برطانوی انتخابات میں بورس جانسن کی کام یابی کے بعد ہزاروں افراد نے لندن میں احتجاج کیا تھا، انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے علیحدگی کی تحریک بھی زور پکڑنے لگی ہے۔
The post بریگزٹ میں چند ہفتے باقی، تارکین وطن کی برطانیہ آنے کی کوششیں تیز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2scjbPs
No comments:
Post a Comment