پشاور: خیبر پختون خوا کی جیلوں میں قیدیوں کی گنتی کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لانے کی قرارداد اسمبلی میں پاس کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے اسمبلی میں صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کی گنتی کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے سلسلے میں ایک قرارداد پاس کی گئی ہے۔
ممبر صوبائی اسمبلی کے پی کے عائشہ بانو کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے فلور پر جیلوں میں مجرموں کی روزانہ گنتی کے حوالے سے جامع بائیو میٹرک کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جسے اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر پاس کر لیا۔
عائشہ بانو نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر جیلوں میں منظم سسٹم موجود ہوتا ہے، جس میں سزا یافتہ مجرموں کا تمام ریکارڈ رکھا جاتا ہے، خیبر پختون خوا کی جیلوں میں بھی مجرموں کی روزانہ گنتی کے لیے ایسا ہی جامع بائیو میٹرک سسٹم وضع کیا جائے۔
تازہ ترین: پشاور میں ہوٹلز کو ’واچ ایپ‘ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ گنتی کا نظام نادرا ریکارڈ کے ساتھ براہ راست منسلک ہو، تاکہ بہ وقت ضرورت متعلقہ اداروں کے پاس مطلوبہ معلومات دستیاب ہوں، جس سے مستقبل میں کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بر وقت نمٹنے میں مدد مل سکے گی۔
خیال رہے کہ آج پشاور میں مشکوک افراد تک رسائی کی غرض سے پولیس نے ہوٹل واچ نامی ایپ فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے تمام ہوٹلز کو ایپ اپڈیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
The post کے پی جیلوں میں قیدیوں کی گنتی کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لانے کی قرارداد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Qcunn7
No comments:
Post a Comment