کراچی: سردی امتحان بن گئی ہے، گیس کا بحران اور بھی سنگین ہو گیا ہے، سی این جی کی طویل چھٹی ختم ہونے میں نہیں آ رہی، سندھ کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہونے والا گیس بحران شدید ہو گیا ہے، کراچی میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، خواتین کو کھانا پکانا بھی دشوار ہو گیا۔
آج صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا تاہم ایک بار پھر شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب آج صبح کی بجائے سی این جی اسٹیشنز رات 8 بجے کھلیں گے، مسلسل چوتھے دن ایندھن کی قلت کی وجہ سے شہری سخت اذیت سے دوچار ہیں۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح آٹھ بجے کی بہ جائے سی این اجی اسٹیشنز آج رات آٹھ بجے کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سردی میں اضافے کے ساتھ ملک بھر میں گیس بحران بھی سنگین ہو گیا
دوسری طرف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے آج سے از خود سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسٹیشنز آج بند رکھنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ سمیت کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج بھی معطل رہے گی، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے، شہری اذیت سے دوچار ہو گئے ہیں، سندھ اور پنجاب میں صنعتوں کا پہیہ بھی جام ہو گیا ہے۔
The post سردی امتحان بن گئی، گیس بحران اور سنگین ہو گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2sTJxWq
No comments:
Post a Comment