آکلینڈ : آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے طیارے سے خطرناک سانپ نکل آیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے اڑان بھرنے والے مسافر بردار طیارے میں سانپ روپوش ہوکر نیوزی لینڈ تو پہنچ گیا لیکن اسے اپنے چھٹیوں سے لطف اندوز کا زیادہ موقع نہیں ملا۔
کوئنز ٹاؤن ایئرپورٹ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رن وے ایک پائلٹ نے اس سانپ دیکھا جب وہ پرواز کو لینڈ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
نیوزی لینڈ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بریسبین آسٹریلیا سے آنے والی پرواز میں کسی نے کوبرا سانپ کو طیارے کے سامان والے خانے میں چھپاکر رکھا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ بائیوسیکیورٹی افسران نے طیارے کے سامان والے خانے کو مزید سرچ کیا تاکہ سامان کے خانے میں مزید کوئی سانپ تو موجود نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بیلچے کی مدد سے سانپ کا سر کاٹ دیا گیا تھا لیکن بائیو سیکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت نہیں ہے بلکہ سانپ کو پکڑ کر اسے اچھی موت دی گئی ہے۔
The post آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والی پرواز سے خطرناک سانپ برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Sqhd8B
No comments:
Post a Comment