![](https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/02/pm-imran-khan.jpg)
لاہور: ٹیکسٹائل ملز کی ہڑتال کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) وفد کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز کی قیادت میں ٹیکسٹائل ملز مالکان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ہڑتال کے معاملے پر اپٹما وفد کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
ملاقات میں بجلی کے بلوں پر پھر سے سرچارج عائد کرنے سے در پیش مسائل پر بات ہوگی، اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیر اعظم نے وفد کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل پر بات کرنے کے لیے بلایا ہے۔
ٹیکسٹائل ملز مالکان اور حکومت کے درمیان بجلی بلوں کا تنازع شد ت اختیار کر گیا
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں میں رعایت دی تھی جو ختم کردی گئی ہے، پاور ڈویژن نے ایک سال قبل ختم کیےگئے سرچارج پھر سے بحال کر دیے، بجلی کے نرخ 12 سے بڑھ کر20 روپے فی یونٹ ہو گئے، جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے، جب کہ انڈسٹری سے 30 لاکھ افراد کاروزگار وابستہ ہے۔
خیال رہے کہ برآمدی ٹیکسٹائل کی صنعت کو بجلی بلز میں رعایت ختم کرنے کے معاملے پر ٹیکسٹائل ملز مالکان اور حکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، اپٹما نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر کہا تھا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز نے ملز مالکان کو 12 ماہ کے بلز بقایا جات بھجوا دیے، جسے ادا کرنے سے قاصر ہیں، اپٹما نے پنجاب سمیت ملک بھر کی ملیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/381NvLn
No comments:
Post a Comment