سستے ٹکٹ، سعودی ایئرلائن کا بڑا اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 19 January 2021

سستے ٹکٹ، سعودی ایئرلائن کا بڑا اعلان

ریاض: سعودی ایئرلائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو مسافر پہلے ریزرویشن کروائیں گے انہیں سستے داموں ٹکٹ ملیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سستی ٹکٹوں کی کوئی اسکیم نہیں ہے ہاں البتہ جو پہلے ریزرویشن کروائیں گے انہیں کم قیمت میں ٹکٹیں ملیں گی۔

السعودیہ کے مطابق سفر سے کافی پہلے مسافروں کو ٹکٹ کی بکنگ کروانی ہوگی۔

سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ کے لیے بڑا اعزاز

ایئرلائن نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹکٹوں کے لیے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی مہیا ہے۔ جبکہ کورونا وبا کے حوالے سے ایس او پیز جاننے کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد دنیا بھر سے شہری مملکت کا رخ کررہے ہیں، تاہم حکومت نے ایئرلائن اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The post سستے ٹکٹ، سعودی ایئرلائن کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LN7jwY

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();