آرمی چیف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 28 January 2021

آرمی چیف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات

دوحہ : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ، جس میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کووسعت دینےکی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ قطری قیادت نے اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے قطر کے سرکاری دورہ پر احمدبن محمدملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈکامشاہدہ کیا اور پاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس کےتربیتی معیارکی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاع اورسیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سےباہمی تعاون کووسعت دینےکی اہمیت پر زور دیا گیا اورقطری قیادت نے اسٹریٹجک نوعیت کےتعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اور تعلقات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

The post آرمی چیف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39r5bUt

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();