سعودی عرب: تعلیمی سال کے حوالے سے شاہی فرمان جاری - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 22 February 2021

سعودی عرب: تعلیمی سال کے حوالے سے شاہی فرمان جاری

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کے حوالے سے شاہ سلمان کی جانب سے شاہی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آن الشیخ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ونجی اسکولوں کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارے رواں سال اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز، کالجز اور انسٹی ٹیوٹ میں آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دی گئی۔

وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ تعلیمی ادارے طے شدہ قوائد وضوابط کے تحت تعلیمی سال مکمل کریں گے، ملک میں کورونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

The post سعودی عرب: تعلیمی سال کے حوالے سے شاہی فرمان جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3slYaLE

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();