
کراچی : منگھو پیر ایم پی آر کالونی میں لنڈے کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، گودام کی بالائی عمارت پر آٹھ خاندان رہائش پذیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے منگھوپیر پی ایم آر کالونی میں واقع لنڈے کے گودام میں علیٰ الصبح لگنے والی آگ اب بھی بے قابو ہے، آگ پر قابو پانے کےلیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لنڈے کے گودام میں لگی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والے گودام کی بالائی عمارت پر آتھ خاندان رہائش پذیر ہیں، جنہیں باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔
The post منگھوپیر میں گودام میں ہولناک آتشزدگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NrdB6h
No comments:
Post a Comment