نوجوان نے خاتون کو قتل کرکے خودکشی کرلی - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 25 November 2021

نوجوان نے خاتون کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور میں پیسوں پر جھگڑے کے بعد نوجوان نے خاتون کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پیسوں پر جھگڑا ہوا تو نوجوان نے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی چلا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ ویلنشیا ٹاؤن میں اکیڈمی چلاتی تھی جہاں الیکٹریشن شکیل اور مقتولہ کے درمیان پیسوں پر جھگڑا ہوا تھا۔

شکیل نے طیش میں آکر صائمہ کے پیٹ پر فائر مار کر اسے زخمی کردیا جس کے بعد اس نے خود پر بھی گولی چلا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

مقتولہ کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post نوجوان نے خاتون کو قتل کرکے خودکشی کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3HTaHi3

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();