
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا، اس دوران آصف نے مداحوں نے دل کھول کر گفتگو کی۔
نصیر احمد سعید نامی مداح نے آصف سے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں پوچھا اس پر فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ ’سرپرائز‘ ہے۔
Surprise
https://t.co/Il0fDE2DJu
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) November 26, 2021
ایک اور صارف نے پوچھا کہ ایک لفظ شاہد آفریدی کے بول دیں، آصف نے جواب دیا کہ ’لالہ جی ہیرو ہمارے دلوں کی دھڑکن۔‘
Lala g hero hmaray dilon ki dharkan
https://t.co/DrvqVKhGaR
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) November 26, 2021
محمد آصف نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ بہترین بلے باز ہیں ان کو اپنی کپتانی بہتر کرنی ہوگی۔
Need to improve his captaincy as a player he is fantastic
https://t.co/akRpH9u4kj
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) November 26, 2021
شاداب خان سے متعلق سوال پر آصف نے کہا کہ ’بہت اچھا فیلڈر ہے اور اس نے اپنی بولنگ میں بھی کافی نکھار لایا ہے۔
Outstanding fielder and he has improved himself a lot in bowling @76Shadabkhan https://t.co/N8wEUm4nRi
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) November 26, 2021
ایک سوال کے جواب میں آصف نے بتایا کہ وی وی ایکس لکشمن اور راہول ڈریوڈ کو بولنگ کرنا مشکل ہوتا تھا جبکہ انگلش بیٹسمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیون پیٹرسن کو آؤٹ کرنا آسان تھا۔
آصف نے مزید کہا کہ میری نظر میں 150 کی رفتار سے گیند کرنے والے فاسٹ بولر سے بہتر 135 کی رفتار سے دونوں جانب سوئنگ کرنے والا بولر بہتر ہے۔
The post محمد آصف کا مداحوں کو ’سرپرائز‘ دینے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cU5OqB

No comments:
Post a Comment