باکسر محمد وسیم کی رنگ میں‌ فاتحانہ واپسی - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 26 November 2021

باکسر محمد وسیم کی رنگ میں‌ فاتحانہ واپسی

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے رنگ میں واپسی کے ساتھ فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والے فلائی ویٹ ورلڈٹائٹل الیمینٹر  مقابلے میں کولمبیاکے فائٹر رابر بریرا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

بارہ راؤنڈز کے اختتام پر میچ ریفری نے محمد وسیم کو فاتح باکسر قرار دیا۔

باکسر محمد وسیم نے اس فتح کے بعد کیرئیر کی12ویں پروفیشنل فائٹ اپنے نام کی جبکہ وہ دوسری بار ڈیبلیو بی سی فلائی ویٹ چیمپئن بن گئے۔

محمد وسیم نے کامیابی پر رب کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے میری ٹیم کا بھی ہاتھ ہے۔

باکسر محمد وسیم کی فتح پر مداحوں نے اُن کے لیے نیک خواہش کا اظہار کیا اور کہاکہ انہوں نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم دسمبر 2020 کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئے۔

The post باکسر محمد وسیم کی رنگ میں‌ فاتحانہ واپسی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cRVCit

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();