منڈی بہاالدین: پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں بس نے 16 افراد کو کچل ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں ٹایلی اڈا کے قریب بس نے 16 افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد سڑک پر مہندی میں شرکت کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دھند کے باعث موٹر وے کو بھی بند کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں دھند کے باعث دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ ڈجکوٹ میں جہانگیر موڑ پر بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
The post منڈی بہاالدین میں بس نے 16 افراد کو کچل دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31ZpEPG
No comments:
Post a Comment