لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کی مہلک اور خطرناک قسم اومی کرون نے پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 633 افراد کو کرونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔
حالیہ کیسز کے بعد برطانیہ میں اومی کرون سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 898 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت نے نئے ویریئنٹ کے اتنی بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابی پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری پیغام میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں اور کرونا کی بوسٹر ڈوز لگوائیں اور سماجی فاصلے پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں: اومیکرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں بناتا: نئی تحقیق
یہ بھی پڑھیں: سماجی فاصلہ یا فیس ماسک، کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے کیا چیز زیادہ مؤثر ہے؟
دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اومی کرون سے اب تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی البتہ یہ وائرس ماضی کے مقابلے میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔
عالمی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کی عام قسم کے مقابلے میں اومی کرون تیس سے زائد جینیاتی تبدیلیوں کے ساتھ سامنے آئی جبکہ اس سے قبل سامنے آنے والی ڈیلٹا قسم میں صرف پانچ تبدیلیاں ہوئیں تھیں۔
The post برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم نے پنجے گاڑ لیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33fHePn
No comments:
Post a Comment