عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم لڑکی سے بدتمیزی کے واقعے پر احتجاجاً کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
اسلام آباد میں ہونے والے کنسرٹ میں یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیج پر موجود عاطف اسلم کی سریلی آواز میں شرکاء خوب محظوظ ہو رہے تھے۔
اسلام آباد میں عاطف اسلم کے کنسرٹ میں لڑکی سے بدتمیزی۔ گلوکار عاطف اسلم احتجاجاکنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
عاطف اسلم نے گانے کے دوران دیکھا لڑکی ہجوم میں پھنس گئی ہے جس پر گلوکار نے ہجوم کو ایک طرف ہونے کے اشارے کیے لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔
انتظامیہ نے لڑکی کو اسٹیج تک پہنچنے میں مدد کی اور عاطف اسلم نے لڑکی کو دلاسا دیتے ہوئے واقعے پر احتجاجاً کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا۔
پروگرام کے منتظمین نے شرکاء سے بارہا اپیل کی کہ وہ فیملیز کا خیال رکھیں اور خوشگوار انداز میں کنسرٹ کو انجوائے کریں۔
The post لڑکی سے بدتمیزی: عاطف اسلم کنسرٹ سے چلے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pQ85JK
No comments:
Post a Comment