لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آسکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف انشا اللہ وطن واپس آرہے ہیں، وہ ایک ماہ کے اندر وطن واپس آسکتے ہیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوتے تو کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی وہی کریں گے، شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ وزیراعظم بن گئے تو مجھے خوشی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے تجربے ہورہے ہیں، ہماری جدوجہد یہی ہے کہ فارمولا دینے والے صرف عوام ہیں۔
نواز شریف کی واپسی چال ہے، علی زیدی
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی ایک چال ہے، برطانیہ میں نواز شریف کی ویزا توسیع کی سماعت آگئی ہے، انہیں مزید ویزا توسیع نہیں ملتی تو واپس آنا ہوگا اس سب کے لیے ماحول بنایا جارہا ہے۔
کے پی بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال پر علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں غلطیاں کیں اور خمیازہ بھگتا، جیسے نتائج آنے چاہیے تھے ویسے نہیں آئے، غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے۔
The post ’نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آسکتے ہیں‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30XvX5I
No comments:
Post a Comment