قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی بچے کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر جس میں وہ بچے کے ہمراہ ساحل پر موجود ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر میدان میں جس طرح وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے تھے انہوں نے وہی انداز اپنایا ہوا ہے جبکہ ان کے ساتھ ساحل پر موجود بچہ بھی وہی انداز اپنائے ہوئے ہے۔
Teach them how to fly & then let them fly.
Thats what we are here for. pic.twitter.com/2mzeTzhODX— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 16, 2021
سابق اسپیڈ اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں اُڑنا سکھائیں اور پھر اڑنے دیں اسی کے لیے ہم یہاں ہیں۔
شعیب اختر نے یہ واضح نہیں کیا کہ تصویر میں موجود بچہ ان کا بیٹا ہے یا یہ کسی اشتہار کی تصویر ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین بچے کو ان کا بیٹا ہی کہہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین تصویر کو خوب سراہا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’شعیب بھائی بیٹے کو بھی فاسٹ بولر بنا رہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اس سے قبل بھی اپنے بیٹے میکائل علی اختر کی تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ میکائل اختر سفید لباس میں ملبوس ہیں اور کسی ہیرو کی مانند پوز دے رہے ہیں۔
شعیب اختر کے بیٹے کی تصویر پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور بہتر مستقبل کے لیے دعا دی جارہی ہے۔
“Hi, i am Mikael Ali Akhtar, but my baba mostly calls me Keanu Reeves.”
My son’s message he wanted me to type. Haha#LittlePindiExpress pic.twitter.com/7fCwfWs7p8
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 30, 2020
The post بچے نے شعیب اختر کا انداز اپنا لیا، تصویر وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3q0IrBR
No comments:
Post a Comment