کورونا سے صحتیابی: ویسٹ انڈین اسکواڈ واپس روانہ - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 26 December 2021

کورونا سے صحتیابی: ویسٹ انڈین اسکواڈ واپس روانہ

کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے آخری 5 ارکان وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ‏

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں اوراسٹاف کی کوروناٹیسٹ کےنتائج منفی آنے پر روانگی ممکن ہوئی ‏ہے۔ وطن واپس جانے والوں میں کپتان شائی ہوپ، عقیل حسین، جسٹن گریوز اسسٹنٹ کوچ روڈی ‏ایسٹوک اور فزیشن اکشے من سنگھ شامل ہیں۔

کورونا میں مبتلا ویسٹ انڈیز کے 4ارکان 20 دسمبر کو وطن روانہ ہوئےتھے۔ اسکواڈ کے 9 ارکان کو ‏کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھا۔ کورونا زدہ ارکان مقامی ہوٹل میں ‏قرنطینہ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا تھا کہ بائیو سیکیور ‏ماحول کی ‏کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی بلکہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو دبئی میں کویڈ19 ‏وائرس لگا کیونکہ کچھ کھلاڑی مختلف لیگز ‏کھیل کر آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ ہوئے تھے ویسٹ انڈیز 9 دسمبر ‏کو آنے سے ‏قبل کویڈ19 ٹیسٹ دے چکی تھے پاکستان آنے کے بعد بھی دو مرتبہ ٹیسٹنگ ہوئی ‏تھی سیریز ‏کیلئے مارکیٹنگ میں مزید بہتری لائی جاسکتی تھے۔

The post کورونا سے صحتیابی: ویسٹ انڈین اسکواڈ واپس روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33ORGh6

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();