پنجاب میں نیبر کونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری ‏ - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 27 December 2021

پنجاب میں نیبر کونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری ‏

ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں نیبرکونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کر ‏دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں 22مارچ2022 تک مکمل کرنےکا فیصلہ ‏کیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2021 کےسیکشن7کےتحت انتظامات کیےجائیں گے۔

حلقہ بندیوں کےانتظامات27دسمبرسے10جنوری تک مکمل کیےجائیں گے۔ 11جنوری سے9فروری ‏تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل کرےگی۔ ‏

10فروری 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلز کی حلقہ بندیاں شائع کی جائیں گی جس کے بعد ‏‏11سے25فروری تک ووٹرحلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کرائیں گے۔ ‏

12مارچ تک حلقہ بندیوں سےمتعلق اعتراضات دورکیےجائیں گے اور 13مارچ سے19مارچ تک حلقہ ‏بندی کمیٹی حتمی فہرست تیار کرے گی۔

22 مارچ 2022 کو نیبرہڈ اور ویلج کونسلزکی حتمی حلقہ بندیاں شائع ہوں گی۔ اس حوالے سے ‏چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

The post پنجاب میں نیبر کونسل اور حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری ‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pyoHH2

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();